ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرینا بیچ پردفنائے جانے والے پہلے سابق وزیراعلیٰ ہوں گے کرونا ندھی

مرینا بیچ پردفنائے جانے والے پہلے سابق وزیراعلیٰ ہوں گے کرونا ندھی

Wed, 08 Aug 2018 23:29:13    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدراس ہائی کورٹ نے بدھ کو حکم دیا کہ کروناندھی کی تدفین مرینا ساحل پر کی جاسکتی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی کرونا ندھی تمل ناڈو کے پہلے سابق وزیراعلیٰ ہوں گے، جن کو دراوڑ تحریک میں اہم کردار نبھانے والے انادرئی، ایم جی رام چندرن اورجے للتا کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔

عدالت میں پوری بحث اس بات پر مرکوز رہی کہ کیا سابق وزرائے اعلیٰ کو دفن کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ حکومت نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ ’کلینار‘نے خود ہی ایک بارایم جی رام چندرن کی بیوی جانکی کو مرینا ساحل پر دفن کئے جانے کی مخالفت کی تھی۔

ڈی ایم کے نے اسے کمزورموقف بتاتے ہوئے اس کی مخالفت کی۔ جانکی 100 دنوں کے لئے تمل ناڈو کی وزیراعلیٰ رہی تھیں۔ بعد میں لا اینڈ آرڈرٹھیک نہ ہونے کے سبب مرکز نے ریاستی حکومت کو برخاست کردیا تھا۔

حکومت کے حلف نامہ کے مطابق 1996میں جانکی کی موت کے بعد اس وقت کے وزیراعلیٰ کرونا ندھی نے ہندوستانی حکومت کے ذریعہ پیش کئے گئے پروٹوکول کو فالو کیا۔ تمل ناڈو حکومت کے ذریعہ داخل کئے گئے حلف نامے کی کاپی میں کہا گیا کہ کرونا ندھی کو دفن کرنے کے لئے جو جگہ مہیا کرائی گئی ہے، اس کی زمین دو ایکڑ ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تھرو کامراج جیسے دوسرے لوگوں کو بھی اس میں جگہ دی گئی ہے۔


Share: